پاکستان کی نوجوان نسل کو تیز گیند کروانا سکھانا چاہتا ہوں ‘،شعیب اختر

پاکستان کی نوجوان نسل کو تیز گیند کروانا سکھانا چاہتا ہوں ‘،شعیب اختر

لاہور (سپورٹس رپورٹر )قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے ٹویٹر پر پیغام جاری کیاہے کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے تو اپنی مہارت اگلی نسل کو منتقل کریں۔ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہناتھا کہ آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے تو اپنی مہارتیں اگلی نسل کو منتقل کریں ،آپ شائد چلے جائیں لیکن آپ کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا۔شعیب اختر نے اپنے پیغام کے ساتھ ایک اپنی پرانی تصویر بھی شائع کی جس پر درج ہے کہ میں پاکستان کی نوجوان نسل کو تیز اور اچھی گیند کروانا سکھانا چاہتا ہوں

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...