مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندروفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدرمنتخب

مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندروفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدرمنتخب

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی مجلسِ عاملہ کے رکن جامعہ اشرفیہ لاہورکے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم ، نائب مہتمم مولانا قاری ارشد عبید، ناظم حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید، مولانازبیر حسن ، حافظ خالد حسن،مولانا محمد اکرم کاشمیری، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان، مولانا فہیم الحسن تھانوی ،مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے گذشتہ روز جامعہ اشرفیہ لاہور میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے مرکزی مجلس عاملہ و شوریٰ کے اجلاس میں ملک بھر سے آنے والے علماء کرام وعہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لیے اعزاز ہے کہ جامعہ اشرفیہ لاہور کے اجلاس میں مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر کوبلامقابلہ صدر ، شیخ الحدیث مولانا انوارالحق اور حضرت مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی کونائب صدر منتخب کیا گیاانہوں نے نو منتخب صدر اور نائب صدور کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان حضرات کے دورِ صدارت میں انشاء اللہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان پہلے سے بڑھ کر مزید بہتر انداز میں دینی مدارس کا تحفظ،دین اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے اقدامات کیئے جائیں گے اور عالمی سطح پر دینی مدارس کے خلاف بے بنیاد پروپگنڈا کا سد باب ہوسکے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...