حکمران چار سالوں میں عوام کے لئے کچھ نہ کر سکے،میاں مقصود احمد

حکمران چار سالوں میں عوام کے لئے کچھ نہ کر سکے،میاں مقصود احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہاہے کہ ملک میں کرپشن کی انتہاہوچکی ہے۔قومی ادارے سفید ہاتھی بن چکے ہیں۔حکمرانوں کی ناکام معاشی پالیسیاں ملک وقوم کے لیے وبال جان بن چکی ہیں۔غریب عوام کو دووقت کی روٹی کمانا بھی جوئے شیر لانے کے مترادف ہوگیا ہے۔رہی سہی کسرحکومت کی بے حسی نے پوری کردی ہے۔جو حکمران سوا چاربرسوں میں عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کچھ نہیں کرسکے وہ باقی آٹھ ماہ کی مدت میں کیا ریلیف فراہم کریں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزمختلف عوامی وفودسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔