آسٹریلوی کپتان انجری کے باعث وطن واپس لوٹ گئے
رانچی (نیٹ نیوز)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ کندھے کی تکلیف کے باعث بھارت سے وطن واپس لوٹ گئے۔کندھے کی تکلیف سے دوچار اسٹیون اسمتھ بھارت سے وطن واپس لوٹ گئے ہیں جب کہ ان کی جگہ میزبان سائیڈ کے خلاف 3 ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز میں قیادت کے فرائض اوپنر ڈیوڈ وارنر انجام دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ اسمتھ بھارت کے ہی خلاف پانچویں ون ڈے میں فیلڈنگ کے دوران بْری طرح گرے جس سے ان کے کندھے پر چوٹ آئی تھی۔