ختم نبوتؐ کے تحفظ پر آرمی چیف کا بیان خوش آئند ہے ، عامر چشتی

ختم نبوتؐ کے تحفظ پر آرمی چیف کا بیان خوش آئند ہے ، عامر چشتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) خدمت آدم ٹرسٹ کے چیئرمین عامر چشتی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کے سربراہ نے ختم نبوت ؐ پر واضح موقف کا اظہار کرکے اسلامیانِ پاکستان کے دل جیت لئے ہیں اور ہم ختم نبوتؐ اور ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر پاک فوج کے دوٹوک موقف کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ختم نبوت ہمارے ایمان کی بنیاد ہے۔ اس کے بغیر ہمارا ایمان کامل نہ مکمل ہوتا ہے اور نہ ہی مضبوط ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اور ان کا کوئی مذہب نہیں
۔ انشاء اللہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ساتھ ہیں اور ختم نبوت ؐ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
یہی ایمان ملی کا تقاضا ہے۔ پاک فوج نہ صرف ملک کے جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتی ہے بلکہ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر پہرہ دینا بھی جانتی ہے۔ پاک فوج کی تاریخ قربانیوں اور شہادتوں سے بھری پڑی ہے۔