سیمونا چائنہ اوپن سنگلز کے فائنل میں پہنچتے ہی عالمی نمبر ون بھی بن گئیں

سیمونا چائنہ اوپن سنگلز کے فائنل میں پہنچتے ہی عالمی نمبر ون بھی بن گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیٹ نیوز) رومانیہ کی سیموناہالپ چائنہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچتے ہی عالمی نمبرون بھی بن گئیں۔سیمی فائنل میں لٹویا کی جیلینااوٹاپنکوکو شکست سے دوچارکیا۔سیمونا ہالیپ نے سپین کی گربین مگوروزاکوپہلی پوزیشن سے نیچے دھکیل کر پہلی بار عالمی نمبرون کا اعزاز حاصل کیاہے۔ رومانوی کھلاڑی کو فیصلہ کن معرکے میں آج کیرولین گارشیا کا چیلنج درپیش ہو گا۔کیرولین گارشیا نے جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا کو 6-3 اور 7-5 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی، مینز سنگلز میں ہسپانوی ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال فائنل میں پہنچ گئے، نڈال نے سیمی فائنل میں بلغارین گریگور دمترف کو 6-3، 4-6 اور 6-1 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔دوسری جانب ویمنزڈبلز میں بھارتی ثانیہ مرزاسیمی فائنل میں شکست سے دوچارہوگئیں۔ مارٹینا ہنگس اور ان کی تائیوان کی جوڑی دار چن یانگ جین نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی سابقہ جوڑی دار ثانیہ مرزا اور شوئی پینگ کو سخت مقابلے کے بعد 2-6، 6-1 اور 10-5 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، ہنگس کو فائنل میں ٹیمیا ببوس اور ہلاواکووا کا چیلنج درپیش ہو گا۔جان اسنر اور جیک ساک پر مشتمل امریکن جوڑی بھی مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئی، امریکن جوڑی نے سیمی فائنل میں کولمبین جوڑی کو شکست فاش سے دوچار کیا۔