یہ پیڈ ہاتھ لگاتے ہی جراثیم اور وائرس ختم کردیتا ہے

یہ پیڈ ہاتھ لگاتے ہی جراثیم اور وائرس ختم کردیتا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ہسپتالوں میں جابجا ہینڈ سینی ٹائزر لگے ہوتے ہیں جن سے مائع صابن کی طرح جراثیم کش جیل خارج ہوتا ہے اور فوری طور پر ہاتھوں کو صاف کرتا ہے۔ لیکن جلدی میں خود ڈاکٹر بھی اسے استعمال نہیں کرتے اور یوں بیماریاں کے بیکٹیریا اور وائرس ایک سے دوسری جگہ منتقل ہوتے رہتے ہیں۔ لیکن اب پائیدان کی طرح ایک پیڈ بنایا گیا ہے جس پر ہاتھ رگڑنے سے وہ جراثیم ہلاک ہوجاتے ہیں جراثیم سے بچنے کیلیے یونیورسٹی آف لیڈز کے ماہرین نے اس جراثیم کْش پیڈ کو سرفیس سکن کا نام دیا ہے جسے ایک المونیم کی پلیٹ پر چپکا کر دروازے سے جوڑدیا جاتا ہے۔جیسے ہی کوئی اس پر ہاتھ رکھ کر دروازہ کھولتا ہے تو اس دباؤ سے اندر موجود الکحل جیل رِس کر باہر آتا ہے اور ہاتھ سے چپک جاتا ہے اور سیکنڈوں میں ہتھیلی اور انگلیوں کو جراثیم سے پاک کردیتا ہے۔۔اسے نون وونس انوویشن اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ لمیٹڈ نامی کمپنی نے بنایا ہے۔ ٹیسٹ سے معلوم ہوا ہے کہ ایک بار ہاتھ رکھنے سے پیڈ 90 فیصد جراثیم اور وائرس ختم کردیتا ہے۔
کیا جاسکتا ہے اور 1000 مرتبہ اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد استعمال شدہ پیڈ نکال کر پلاسٹک ہولڈر میں دوسرا پیڈ لگایا جاسکتا ہے۔