فاٹا فٹبال سپر لیگ کے سلسلہ میں آرگنائزنگ کمٹی کآ اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد (آن لائن)فاٹا فٹبال سپر لیگ کے سلسلہ میں آرگنائزنگ کمٹی کآ اجلاس آج اتوار کو ہوگا جس کی صدارت فاٹا فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر شاہد خان شنواری کریں گے۔ اجلاس میں ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے حوالیسے بات چیت ہوگی ، ٹورنامنٹ منٹ کے ڈر از کا اعلان کیا جائے کا۔ فاٹا فٹبال سپر لیگ 13 اکتوبر سے قیوم سیٹڈیم میں شروع ہوگی جس میں بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہونگے۔لیک میں 15 لاکھ روپیکی انعامی رقم رکھی گئی ہے ۔