بھارت اور نیوزی لینڈ اے کے درمیان پہلا ون ڈے دوسرے روزبھی نہ ہوسکا

بھارت اور نیوزی لینڈ اے کے درمیان پہلا ون ڈے دوسرے روزبھی نہ ہوسکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویشاکا پٹنم (اے پی پی) بھارت اور نیوزی لینڈ اے کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 6 اکتوبر کو کھیلا جانا تھا لیکن بارش کی وجہ سے ایک بھی گیند کا کھیل ممکن نہ ہو سکا، میچ کیلئے ریزرو ڈے رکھا گیا تھا اور گزشتہ روز دوبارہ پہلا ون ڈے ہونا تھا لیکن مسلسل بارش کی وجہ سے ریزرو ڈے پر بھی میچ نہ کھیلا جا سکا۔