وسیم اکرم قومی ٹیم پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑے

وسیم اکرم قومی ٹیم پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر)سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست پر قومی ٹیم پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑے ،کہتے ہیں کہ ایک ہی میچ ہارنے پر منفی تبصرے اچھی بات نہیں ، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔لاہور میں نجی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ گرین کیپس میں کم بیک کرنے کی بھرپور صلاحیت ہے،سرفراز احمد اچھا کپتان ہے تاہم ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی بالکل الگ ہوتی ہے اور وقت کے ساتھ ہی وہ مزید میچور ہوجائے گا ۔وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ محض ایک میچ ہارنے والی ٹیم کی پرفارمنس پر منفی تبصرے اچھی بات نہیں ،یہی کرکٹرز کچھ عرصے پہلے تک چیمپئن تھے ، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، اصل چیز ٹیم کا اتحاد ہے ۔سری لنکن ٹیم کے پاکستان آ نے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کاپاکستان آ کر کھیلنا خوش آئند ہوگا، اس سے کرکٹ کو فروغ ملے گا۔