آسٹریلوی سرزمین پر ایشز کھیلنے سے بڑھ کر کچھ نہیں، جیمز اینڈرسن

آسٹریلوی سرزمین پر ایشز کھیلنے سے بڑھ کر کچھ نہیں، جیمز اینڈرسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیٹ نیوز) سٹار انگلش فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف اس کی سرزمین پر ایشز سیریز کھیلنے سے بڑھ کر کچھ نہیں، کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں۔ اینڈرسن کو انگلینڈ کی طرف سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے 500 سے زائد وکٹیں لے رکھی ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کینگروز کے خلاف ایشز سیریز کھیلنا پسند کرتا ہوں تاہم اس کے خلاف اس کی سرزمین پر کھیلنے کا مزہ ہی کچھ اور ہے، بطور سینئر باؤلر میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کروں اور اس بار بھی میرا ہدف یہی ہو گا۔
، انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو میرا مشورہ ہے کہ وہ اس دورے سے لطف اندوز ہوں، انہیں چاہیے کہ وہ کسی طرح کا دباؤ نہ لیں، اگر کھلاڑی اعصاب کو قابو میں رکھ کر کھیلے تو کینگروز کیلئے ہماری ٹیم کو ایشز سیریز ٹائٹل کے دفاع سے روکنا بہت مشکل ہو گا۔