ڈھاکہ ،میچ کے دوران سینے پرگیند لگنے سے امپائر جاں بحق
ڈھاکہ (نیٹ نیوز)بنگلہ دیش میں کرکٹ میچ کے دوران سینے پر گیند لگنے سے رفیق الاسلام نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے دارلحکومت میں کرکٹ میچ ہو رہا تھا کہ اسی دوران گیند امپائر کے فرائض سر انجام دینے والے نوجوان کے سینے میں جا لگی۔نوجوان کا نام رفیق الاسلام تھا۔سینے میں گیند لگنے کی وجہ سے رفیق الاسلام کی حالت بگڑ گئی۔حالت زیادہ خراب ہونے پر اسے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا۔لاش کو ضروری کاروائی کے لیے ڈھاکہ میڈیکل ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسکی موت کی تصدیق کر دی گئی۔ ضروری کاروائی کے بعد لاش اسکے ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔