عالمی معیار کی نئی آئل کمپنی کے لوگو ، پمپ ڈیزائن کی تقریب رونمائی
لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان میں بین الاقوامی معیار کی حامل نئی آنے والی کمپنی آئل پرائیویٹ لمیٹڈ کے لوگو اور پمپ ڈیزائن کی تقریب رونمائی مقامی ہوٹل میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی اعزازی قونصل جنرل رشین فیڈریشن حبیب احمد اور معروف تجزیہ کار، دانشور مجیب الر حمن شامی تھے۔ اس موقع پر یورو آئل پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیئر مین عدنان ناصر ،چیف ایگزیکٹو عمر مجیب شامی ،چیف آپریٹنگ آفیسرسید سہیل احمداور دیگر ،کمپنی مینجمنٹ سمیت ملک بھر سے ڈیلرز اور ریٹیلرز کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔تعارفی تقریب میں سید سہیل احمد نے یورو آئل مارکیٹنگ کمپنی کے ایجنڈا پر روشنی ڈالتے ہوئے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی نوید بھی سنائی جس کے لیے روس کی سب سے بڑی آئل کمپنی گیز پرام کے ساتھ لبریکیٹس سروس سنٹرزکا معائدہ طے پاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یورو پاکستان میں روشن مستقبل کا نا م ہے، پاکستان میں پہلی بار یورو نے اپنے پٹرول پمپس کو خصوصی ڈیزائن کرتے ہوئے اصول بنائے ہیں کہ یورو نہ صرف پاکستان میں بین الاقوامی معیار کے مطابق پٹرولیم مصنوعات فروخت کر ے گی بلکہ اس نے خوبصورت و دیدہ زیب رنگ ، سیفٹی ، اعتماد اور صارف کو آسان سہولیات سے آراستہ کرنا اپنی پالیسی کا حصہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورو پرائیویٹ لمیٹڈ آئندہ تین سال میں ملک بھر میں اپنے تین سو پٹرول پمپس آپریشنلز جبکہ لبریکیٹس سروس سنٹرز بھی کھولے گی۔ ساہیوال میں پہلے یورو آئل ٹر مینل کو آپریشنل کر دیاجایگا، جبکہ مزید دو آئل ٹر مینل ماچھی کے اور خیبر پختونخوامیں بنائے جائیں گے۔ یورو کی اولین تر جیح اپنے کسٹمرز کو اعلی معیار کی پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی اور آسان و بہترین سہولیات فراہم کر نا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجیب الر حمن شامی نے کہا کہ امید ہے کہ یورو آئل کمپنی اپنے دعوے کے مطابق پرفارم کر ے گی۔ اور خدمت دیانت کے اعلی معیار قائم کرے گی،،،انہوں نے کہا کہ یہ ایک خواب تھا ۔اعزازی قونصل جنرل رشین فیڈریشن حبیب احمدنے کہا کہ یورو پرائیویٹ لمیٹڈ کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں اور یہ بتانا چاہتا ہوں کے روس اور پاکستان کے درمیان فاصلے کم ہو رہے ہیں وہ وقت دور نہیں جب روس پاکستان میں بڑے پیمانے پر سر مایہ کاری کر ے گا۔
یورو آئل کمپنی