پی آئی اے کا امریکہ کیلئے پروازیں بند کرنے کا فیصلہ

پی آئی اے کا امریکہ کیلئے پروازیں بند کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ایئرلائن پی آئی اے نے مالی خسارے کے باعث امریکا کیلئے 31 اکتوبر سے پروازیں بند کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔امریکا کے لیے پروازیں چلانے پر پی آئی اے کو سالانہ ایک ارب 25 کروڑ روپے کا نقصان ہورہا ہے مگر دہری شہریت کے حامل سیاستدان اور بیوروکریٹ، یہ پروازیں بند کرنے میں رکاوٹ ہیں۔ایئرلائن حکام کے مطابق پی آئی اے ریزرویشن سسٹم میں 31 اکتوبر کے بعد امریکا کے لیے بکنگ نہیں کی جارہی۔پی آئی اے 1961 سے امریکا کے لیے بغیر کسی تعطل کے مسلسل پروازیں آپریٹ کررہی ہے جب کہ ایئرلائن کی جانب سے نیویارک سمیت 4 امریکی شہروں کے لیے ہفتہ وار 5 پروازیں چلائی جارہی تھیں۔دوسری جانب امریکا کے لیے پروازیں بند کرنے کے فیصلے پر پی آئی اے انتظامیہ کنفیوژن کا شکار ہے۔
پی آئی اے پروازیں