نوازشریف کا انتخابی کاغذات نامزدگی کے حلف نامے میں تبدیلی کی تحقیقات کا حکم
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر وسابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے انتخابی کاغذات نامزدگی میں ترمیم کرنے کے ذمہ داروں کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کاغذات نامزدگی میں ترمیم کرنے کے ذمہ داروں کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا اور غیر ذمے داری برتنے والوں کی نشاندہی کیلئے 3 رکنی کمیٹی قائم کردی ۔3 رکنی کمیٹی کی سربراہی راجا ظفر الحق کریں گے، کمیٹی میں وزیر داخلہ احسن اقبال اور مشاہد اللہ خان بھی شامل ہیں جبکہ کمیٹی ایک روزمیں ذمے داروں کا تعین کرکے رپورٹ پارٹی صدر کو پیش کرے گی۔گزشتہ دنوں قومی اسمبلی سے انتخابات بل 2017 پاس ہوا تھا جس میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی فارم میں حلف نامے میں تبدیلی کردی گئی تھی جس کی نشاندہی کے بعد پارلیمینٹ سے ترمیمی بل پاس کرکے واپس پرانا فارم بحال کیا گیا۔واضح رہے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی ورکز کنونشن میں حلف نامے کی تبدیلی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا ۔
نوازشریف/تحقیقات