مجھ پر کرپشن ی کمیشن کا کوئی الزام ثابت ہو جائے سیاست چھوڑ دوں گا:پرویز خٹک

مجھ پر کرپشن ی کمیشن کا کوئی الزام ثابت ہو جائے سیاست چھوڑ دوں گا:پرویز خٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف صوبے اور ملک میں ناقابل تردید حقیقت بن چکی ہے ۔ سیاسی اور مذہبی پارٹیوں کے دیرینہ کارکنوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت ،کرپشن اور اقربا پروری کا خاتمہ ،صوبے میں اداروں کی فعالیت اور خدمات کی فراہمی کاقابل عمل نظام دینا ایسے حقائق ہیں جن سے پارٹی کے گراف میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔عوام کا جو ق درجوق تحریک انصاف میں شامل ہونا، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی غریب عوام دوستی کا ثبوت ہے ۔ دیگر سیاسی اور مذہبی پارٹیوں کے دیرینہ کارکن صوبائی حکومت کی کارکردگی سے متاثر ہوکر اپنی پارٹیوں کو خیرآ باد کہہ رہے ہیں۔ صوبائی حکومت نے حقیقی معنوں میں صوبے کے عوام کے دیرینہ مسائل حل کئے اورحکومت کے تمام وسائل غریب عوام پر خرچ کئے جارہے ہیں۔ تھانوں اور پٹوار خانوں میں عوام واضح تبدیلی محسوس کررہے ہیں۔پولیس کوسیاسی مداخلت سے پاک کرکے ایک مثالی پولیس فورس بنادیا ہے تعلیمی شعبے میں ریکارڈ اصلاحات کرکے بہترین تعلیمی نظام رائج کیاجس سے غریب کا بچہ بھی اب انگریزی تعلیم حاصل کرسکے گا اور مقابلے کی دوڑ میں شامل ہوسکے گا۔ سابق وزیر اعظم نوازشریف اور ان کے خاندان کی کرپشن ثابت ہوچکی ہے۔ نااہل وزیر اعظم کو پارٹی صدر بنانا انتہائی افسوس ناک بات ہے ۔ عوام کی لوٹی گئی ایک ایک پائی عمران خان کی قیادت میں واپس لاکر ملک کے غریب عوام پر خرچ کریں گے۔ اے این پی ، پی پی پی اور دیگر سیاسی پارٹیاں اتحاد بنا کر بھی پی ٹی آئی کوشکست نہیں دے سکتیں۔ تحریک انصاف 2018 کے انتخابات میں خدمت کے بل بوتے پر نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی اور عمران خان ہی اس ملک کے وزیر اعظم ہوں گے۔ وہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ضلعی سیکرٹری جنرل سلیم مجاہد، مسلم لیگ ن پی کے سولہ کے سابق امیدوار محمد طاہر یوسفزئی، محمد زاہد یوسفزئی ، ایم ایس ایف کے سابق ضلعی صدر اسد بمعہ جملہ کابینہ ودرجنوں طلباء، پشاور کے محمد فیضان خان، ویلج ناظم خویشگی بالاحشمت علی، میاں مرجان علی سابق ناظم، سابق ضلعی سینر نائب حیات ماما، ایم ایس ایف کے سابق ضلعی صدر اسد خان بمعہ کابینہ، ندیم ، کمال انور رسالپور، ولی رحمن،کونسلر فضل ودود، قاضی وقار احمد کونسلر صدر پیر سباق بمعہ کابینہ، خورہ آباد سے حاجی امیر زادہ بمعہ خاندان، اول خان بمعہ خاندان، ماشم صدر خورہ آباد ، سرتاج خان بمعہ خاندان نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن سے مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کیا۔ اس موقع پر سلیم مجاہد نے کہا کہ ہم نے اپنی زندگی کے تیس سال مسلم لیگ میں گنوا دیے ہمیں کیا معلوم تھا کہ نوازشریف اور امیر مقام خیبرپختونخوا کی ترقی نہیں چاہتے، صوبے کو فنڈ ز ہی نہٰ دئے جا رہے ،عوام کی حق تلفی کی جا رہی ہے۔اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک، اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک، صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کاکاخیل، ضلع ناظم نوشہرہ لیاقت خان خٹک نے نئے شامل ہونے والوں کو پی ٹی آئی کی ٹوپیاں پہنائی اوران کاپارٹی میں خیر مقدم کیا جبکہ صوبائی وزیر ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کاکاخیل ضلع ناظم نوشہرہ لیاقت خان خٹک، ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک، احدخٹک، ملک ابرار اور نہار خان نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ پی پی پی نے روٹی، کپڑا مکان اور اے این پی نے پختونوں کے نام اور دینی جماعتوں نے اسلام کے نام پر عوام سے ووٹ لیکر اپنے ذاتی مفادات کو مقدم رکھا، ٹھیکوں میں اربوں روپے کمیشن وصول کی گئی ۔ انھوں نے کہا کہ مجھ پر کوئی کرپشن اور کمیشن ثابت کردے میں سیاست چھوڑ دوں گا انھوں نے کہا کہ این اے4 میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔
پرویز خٹک