سانحہ8اکتوبر کی 12ویں برسی قبروں پر اجتماعی دعا کی جائیگی

سانحہ8اکتوبر کی 12ویں برسی قبروں پر اجتماعی دعا کی جائیگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بالاکوٹ (آن لائن)سانحہ8 اکتوبر کی 12 ویں برسی آج منائی جائے گی۔ گورنمنٹ ہائی سکول بالاکوٹ میں 8 اکتوبر2005 کے زلزلہ میں شہید ہونے والے افراد کی قبروں پر اجتماعی دعا کی جائے گی۔ تحصیل بالاکوٹ میں تمام کاروباری مراکز بند ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ 8 اکتوبر 2005 کی صبح 8 بجکر 50 منٹ پر ملک کے بالائی علاقوں میں 7.6 شدت کے زلزلے نے کئی شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور کئی دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے تھے،سانحے میں 80 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔زلزلے کے دوران زمین بوس ہونے والا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی تعمیر تاحال مکمل نہیں ہو سکی ۔ ہسپتال کی عدم تعمیر اور سہولیات نہ ہونے کے باعث ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ایمرجنسی کی صورت میں مریض کنگ عبداللہ ہسپتال پہنچتے ہوئے راستے میں دم توڑ دیتے ہیں۔ متاثرین زلزلہ 12 سال گذرنے کے باوجود کسمپرسی کی زندگی گذرانے پر مجبور ہیں۔زلزلہ متاثرین نے اس حوالہ سے آن لائن کوبتایا کہ زلزلہ کے بعد حکومتوں اور مختلف این جی اوز کی جانب سے فراہم کئے گئے شیلٹرز مکمل طور پر ناکار ہو چکے ہیں۔ حکومت کی جانب سے متاثرین ریڈ زون کیلئے بکریال سٹی کے نام سے بستی قائم کرنے کی منصوبہ بندی 10 سال قبل کی گئی تاہم انھیں پلاٹوں کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔متاثرین نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اپیل کی ہے کہ متعلقہ محکموں کے افسران کو متاثرین زلزلہ کو پلاٹوں کی تقسیم کا فوری پابند بنایا جائے۔
8اکتوبر زلزلہ