ڈیرہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن 2 اشتہاری گرفتار

ڈیرہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن 2 اشتہاری گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ڈی پی او ڈیرہ راجہ عبدالصبور خان کی ہدایت پر گومل یونیورسٹی پولیس کا بستی شیخانوالی اور آڑہ جبکہ یارک پولیس کا وانڈہ ابو کے علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ‘تین بندوق ‘ 2پستول سمیت دیگر اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ قتل و اقدام قتل کیس کے دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ راجہ عبدالصبور خان کی ہدایت پر گومل یونیورسٹی پولیس نے علاقہ آڑہ اور بستی شیخانوالی میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا آپریشن کے دوران پولیس نے تین ہوٹلوں ‘ پانچ سکولوں ‘ ستر کرائے کے مکانات کو چیک کیا پولیس نے اس موقع پر تین بندوق ‘دو پستول ‘ایک میگزین اور سات کارتوس برآمد کر لیے پولیس نے اس موقع پر اقبال ‘ ہاشم اور ثنا اللہ کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جاری ہیں اسی طرح تھانہ یارک کی حدود میں کئے جانے والی آپریشن کے دوران پولیس نے دس سکولز ‘تین مدارس ‘ پانچ کرائے کے مکانات اور تین حساس مقامات کی چیکنگ کی اس موقع پر قتل و اقدام قتل کیس کے 9جنوری 2017کے کیس میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان محمد نواز اور ثناء اللہ سکنائے وانڈا ابو کو گرفتار کر لیا۔