کوہاٹ کے نئے ڈپٹی کمشنر خالد الیاس نے چارج لے لیا

کوہاٹ کے نئے ڈپٹی کمشنر خالد الیاس نے چارج لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( سٹاف رپورٹر)کوہاٹ کے نئے ڈپٹی کمشنر خالد الیاس نے اپنا عہدہ سنبھالتے ہی فوری طور پر ضلعی انتظامیہ،محکمہ مال،صحت اور تعلیم کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ایک خصوصی اجلاس منعقد کیاجس میں عام آدمی کے مسائل کے فوری حل کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے پر تفصیلی غور و خوض ہوا اور اس سلسلے میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے ایک جامع پلان تیار کر کے انہیں بھجوائیں۔انہوں نے واضح کیا کہ اس اہم مقصد کے حصول میں کوئی کوتاہی یا غفلت نہ کی جائے اور کسی قسم کی غفلت یا کوتائی کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔