شہباز شریف کی آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز و ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے کوایمی ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد

شہباز شریف کی آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز و ہدایتکارہ شرمین عبید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز و ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے کوایمی ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔وزیراعلیٰ نے شرمین عبید چنائے کی خدا داد صلاحیتوں کا اعتراف کا کرتے ہوئے کہا کہ شرمین عبید چنائے نے اپنی خداداد صلاحیتوں کا بہترین استعمال کر کے یہ ایوارڈ جیتا ہے۔ شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم ’’اے گرل ان دی ریور‘‘کا نیوز اینڈ ڈاکیومنٹری ایمی ایوارڈجیتنا ملک وقوم کیلئے اعزاز ہے ۔ شرمین عبید چنائے نے یہ ایوارڈ جیت کر پاکستان کا پرچم بلند کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ شرمین عبید چنائے نے یہ ایوارڈ جیت کرعالمی سطح پر پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کردےئے ہیں اور شرمین عبید چنائے جیسی با صلاحیت خواتین پوری قوم کیلئے قابل فخرہیں۔ شرمین عبید چنائے کا ا ایمی ایوارڈ جیتنا اس بات کاثبوت ہے کہ پاکستانی خواتین انتہائی با صلاحیت ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کیلئے شرمین عبید چنائے کی طرح تمام خواتین کو عملی میدان میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ چاہیئے ۔
رکباد