فاٹا کے انضمام میں تاخیر سے محرومیاں بڑھیں گی ،آفتاب شیر پاؤ
شبقدر (نمائندہ خصوصی)افغانستان میں دیرپا امن سے پاکستان کو فائیدہ ہوگا، پاک افغان مشترکہ امن کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں، اور یہ دونوں ممالک کی ترقی کا ضامن ہیںِپُختون حطہ سب سے زیادہ دہشت گردی سے متاثر ہوا ہیں اس لئے سب سے زیادہ توجہ پُختون حطہ کی ترقی پر دینے چاہئے، تمام پاکستان اور دنیا پُختون قوم کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں، ، فاٹا کو خیبر پُختون خوا میں ضم ہونا چاہئے اس میں مزید تاخیر سے قبائلی عوام کی محرومیوں میں آضافہ ہوگا، ان خیالات کا اظہار قومی وطن پارٹی کے مرکزی چےئرمین افتاب احمد خان شیرپاؤ نے شبقدر کے علاقہ کتوزئی میں گیس فراہمی کے افتتاح کے بعد ایک بڑے جلسہ عام سے حطاب کے دوران کہیں، اس موقع پر صوبائی اسمبلی کے ممبران ارشدہ عمرزئی ، خالد خان مہمند ، تحصیل ناظم تنگی یخییٰ جان مہمند ، قومی وطن پارٹی کے رہنما محمد عالم خان، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ڈینگی کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آرہی ہیں، اور صوبائی حکومت سردیوں کا انتظار کررہی ہیں، آج صوبہ خیبر پُختون خوا میں حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں،ایک دو ضلعوں کو تمام تر توجہ دی گئی ہیں، باقی علاقوں کو محرومیوں کی جانب دھکیل دیا گیا ہیں، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نعرے لگانے والے خود تبدیل ہورہے ہیں، صحت کے محکمہ سے لیکر تعلیم تک سب ناقص منصوبہ بندی کی نذرہورہے ہیں، آج کسی بھی محکمہ میں تبدیلی نام کی کوئی چیز دکھائی نہیں دی رہی ہیں، آج صوبہ کہ رہا ہیں، کہ ہمیں وفاق اپنا حصہ نہیں دی رہا یہ صوبائی حکومت کی مکمل ناکامی ہیں، اور اپ لوگ دیکھ لینگے کہ آئندہ الیکشن سے قبل اس صوبہ میں پاکستان تحریک انصاف کا کوئی نام و نشان نہیں ہوگا، صوبہ میں آج بجلی کے مسئلے نے ہر فرد کو متاثر کیا ہیں، اس کے خل کیلئے صوبہ کو عملی اقدامات اُٹھانا چاہئے تھا مگر بدقسمتی سے ہمارے صوبائی حکومت کو عوامی مسائل کیجانب کوئی توجہ نہیں، انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی اپنے صوبہ کی حقوق اور عوام کی ترقی کیلئے دن رات کام کریگی اور ہمیں اس مشن کے حصول کیلئے دن رات کام کرنا ہوگا،