آفتاب احمد خان شیر پاؤ سے انجینئر یوسف زمان کی ملاقات

آفتاب احمد خان شیر پاؤ سے انجینئر یوسف زمان کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بخشالی ( نمائندہ پاکستان) قومی وطن پارٹی PK30کے رہنما انجنیئر یوسف زمان کا آفتاب احمد خان شیرپاوٗکے ساتھ ملاقات ،ملاقات میں PK30کے مسایل اور انتخابی مہم پر تبادلہ خیال۔تفصیلات کے مطابق قومی وطن پارٹی PK30کے رہنما اور نامزد امیدوار انجنیئر یوسف زمان کی پارٹی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاوٗ کے ساتھ تفصیلی ملاقات ہوئی ،ملاقات میں پی کے تیس کے مسائل اور سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اس موقع پر پی کے تیس میں قومی وطن پارٹی کے انتخابی مہم شمولیتی پروگراموں کی تفصیل مقامی پارٹی رہنماوٗں کی کارکردگی اور عوامی رابطہ مہم پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا نیز پارٹی چیئرمین نے پی کے تیس کے مجموعی صورت حال اور پارٹی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور پی کے تیس کے رہنما انجنیئر یوسف زمان کو درپیش مسائل کے حل اور انتخابی مہم کے حوالے سے ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر پارٹی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاوٗ نے پی کے تیس میں ایک بڑے جلسے کے انعقاد کی یقین دہانی کرائی ۔