ڈیرہ میں موٹر سائیکل سوار راہ گیر سمیت جاں بحق

ڈیرہ میں موٹر سائیکل سوار راہ گیر سمیت جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)قریشی موڑ کے قریب موٹرسائیکل کی ون ویلنگ کے دوران حادثے میں راہ گیر سمیت موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بائی پاس نزد قریشی موڑ پر ون ویلنگ کرنے والا نوجوان سڑک کے کنارے اپنے کزن کیساتھ جانے والا پچیس سالہ نوجوان طارق مپال ولد غلام قاسم سکنہ نواب سے ٹکرا گیا جس سے موٹرسائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ طارق مپال شدید زخمی ہوگیا، جس کو ہسپتال لے جایا جارہا تھا کہ اس نے راستے میں دم توڑ دیا۔ طارق مپال کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی اور وہ ایک کمسن بچی کا باپ تھا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...