وفاقی وزیرطارق فضل چودھری کی رہائش گاہ کے قریب سے انسانی ڈھانچہ برآمد

وفاقی وزیرطارق فضل چودھری کی رہائش گاہ کے قریب سے انسانی ڈھانچہ برآمد

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں وفاقی وزیر کیڈ طارق فضل چودھری کی رہائش گاہ کے قریب سے انسانی ڈھانچہ برآمد ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں وفاقی وزیر طارق فضل چودھری کی رہائش گاہ کے قریب سے انسانی ڈھانچہ برآمد ہوا ہے۔ڈھانچے کے ساتھ ایک شناختی کارڈ بھی ملا ہے ۔شناختی کارڈ کسی عمران نامی شخص کا ہے ۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی ہڈیوں کو قبضے میں لے لیا ہے ۔پولیس کے مطابق اس شخص کی موت دو ماہ قبل ہوئی تھی لیکن موت کی وجوہات کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا ۔

انسانی ڈھانچہ برآمد

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...