آپریشن ردالفساد،بلوچستان میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام،1300کلو دھماکہ خیز مواد برآمد

آپریشن ردالفساد،بلوچستان میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام،1300کلو دھماکہ خیز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آپریشن رد الفساد کے تحت بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق ایف سی بلوچستان نے کوہلو، غازہ نلہ اور اوچھ نصیر آباد میں کارروائی کی جس میں 1300 کلو گرام دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ۔ایف سی کی کارروائی میں ایس ایم جی، راکٹ، دستی بم، اہم علاقوں کے نقشے اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کیے گئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکا خیز مواد صوبے میں دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔
آپریشن ردالفساد