ملک کی 54فیصد آبادی غربت کی لکیر کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے:شکیل خان ایڈووکیٹ
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ )وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ پاکستان قدرتی حسن اوروسائل سے مالاہ مال خطہ ہے مگرپاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں اوربیوروکریٹس کی وجہ سے پاکستان کے 54فیصدلوگ لکیرکے نیچے غربت کی زندہ گی گزاررہے ہیں اوردووقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں اگرپاکستان کے حکمرانی صالح لوگوں کے ہاتھوں میں اگئی توپھرباہردنیاسے لوگ پاکستان کومزدوری کرنے کے لئے آئیں گے ۔ان خیالات کااظہارشکیل خان ایڈوکیٹ نے گزشتہ روز تحصیل ادینزئی یونین کونسل خادگزئی گاؤں باڈوان میں ایک بڑے شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرنائب ناظم باچاسیداورکونسلرقمرزمان نے اپنے خاندان اورسینکڑوں ساتھیوں سمیت اے این پی ،قومی وطن پارٹی اورجماعت اسلامی سے مستعفی ہوکرپاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ۔تقریب سے مالاکنڈڈویژن کے سینئرنائب صدرحیدرخان نے بھی خطاب کیا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے روشن مستبقل کاواحدحل صرف اورصرف تحریک انصاف کے پاس ہے کیونکہ پی پی پی مسلم لیگ اے این پی وغیرہ نے اپنے دورحکومت میں پاکستان کوناقابل تلافی نقصان پہنچادیاگیا ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں صحت کے صحیح انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے سالانہ لاکھوں کے تعدادمیں خواتین دوران زچکی موت کے منہ میں چلی جاتی ہے اورلاکھوں کے تعدادمیں نوجوان تعلیم کے حصول سے محروم ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ائندہ دورپاکستان تحریک انصاف کاہوگا کیونکہ عوام نے پی پی پی اورمسلم لیگ کومستردکردیاہے اگرتمام سیاسی مخالفین اکٹھے ہوکرپھر بی پی ٹی آئی کامقابلہ نہیں کریگی ۔