تحصیل ٹل کے علاقہ درسمند میں پہاڑی سے ایک شخص کی لاش برآمد

تحصیل ٹل کے علاقہ درسمند میں پہاڑی سے ایک شخص کی لاش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہنگو (بیورورپورٹ)تحصیل ٹل کے علاقہ درسمند میں پہاڑی سے ایک شخص کی لاش برآمد ۔اس سلسلے میں دوآبہ پولیس نے بتایا کہ درسمندکے علاقہ مکین کی جانب سیاطلاع ملی کہ درسمند کے قریبی پہاڑمیں ایک شخص کی قتل شدہ لاش پڑی ہے جس پولیس کی نفری قریبی پہاڑی میں پہنچ گئی جہاں سے لطیف نامی شخص کی لاش برآمد کر لی گئی ۔پولیس کے مطابق لاش کو تبر سے وار کر کے قتل کیا تھا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے دوآبہ سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس تھانہ دوآبہ میں واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے۔