مالاکنڈایجنسی سخاکوٹ میں ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو کُچل دیا

مالاکنڈایجنسی سخاکوٹ میں ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو کُچل دیا

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈایجنسی سخاکوٹ میں ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو کُچل دیا ۔ جھازونو ڈاگ کے قریب آئل ٹینکرنے موٹر سائیکل سوارکو ٹکر ماری جس سے گل محمد نامی شخص جاں بحق ہو گیا ۔ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے جبکہ لیویز نے ٹینکر کو تحویل میں لے لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق :۔ سخاکوٹ میں ایک ٹینکر نے جھازونو ڈاگ کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار شخص گل محمد ولد غلام محمد سکنہ کچی کوپر کو ٹکر ماری جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہو گیا ۔ ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے جبکہ لیویز نے ٹینکر کو تحویل میں لے لیا ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...