بٹ خیلہ ،ملاکنڈ میں جعلی فیس بک سے عوام کی زندگی اجیرن

بٹ خیلہ ،ملاکنڈ میں جعلی فیس بک سے عوام کی زندگی اجیرن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بٹ خیلہ (بیورورپورٹ )ملاکنڈ میں جعلی فیس بک اکاؤنٹس اور نام نہاد نیوز پیجز نے لوگوں کی زندگی آجیرن بنا دی ۔ مختلف سیاسی جماعتوں اور جعلی ناموں سے بنائے گئے فیس بک اکاؤنٹس کے ذریعے لوگوں کے خلاف نفرت آمیز پوسٹس شےئر کئے جارہے ہیں جبکہ نیوز پیجز سے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ لوگوں کو حقائق اور من گھڑت خبروں میں پہچان کرنے میں بھی مشکلا ت کا سامنا ، سائبر کرائمز اور پی ٹی اے سمیت دیگر متعلقہ ادارے بھی خاموش ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق :۔ ضلع ملاکنڈ کے دونوں تحصیلوں تحصیل درگئی اور تحصیل بٹ خیلہ میں جعلی فیس بک اکاؤنٹس اورنام نہاد نیوز پیجز کی وجہ سے سوشل میڈیا استعمال کرنے والے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ضلع بھر کے سیاسی ، سماجی اور صحافتی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے آفراد تذبذب کے شکار ہیں ۔ جعلی فیس بک اکاؤنٹس سے سیاسی لوگوں سمیت ایک دوسرے کے خلاف منفی پروپیگنڈے اور بیانات دئیے جارہے ہیں جس کا پتہ لگانے کے لئے متاثرہ لوگوں کو دفاتر وں کے چکریں لگانے پڑتے ہیں ۔ ضلع ملاکنڈ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ سائبرکرائمز ، پی ٹی اے اور دیگر متعلقہ ادارے ایسے جعلی اکاؤنٹس اور نیوز پیجز بنانے والوں کے خلاف کاروائی کریں اور ایسے اکاؤنٹس بلاک کرنے کیساتھ ساتھ اکاؤنٹس چلانے والوں کوسائبر کرائمز قوانین کے ذریعے سزادیں ۔