صوابی :ماں بیٹا قتل کا ڈراپ سین ،ملزم نے بھتیجے اور بھاوج کو قتل کیا

صوابی :ماں بیٹا قتل کا ڈراپ سین ،ملزم نے بھتیجے اور بھاوج کو قتل کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی ( بیورورپورٹ ) مانیری بالا میں ماں بیٹے کی سفاکانہ قتل کا ڈراپ سین ہوگیا ،قاتل مقتول ذیشان کا چچا نکلا جس نے مقتولین کی جائیداد ہتھیانے اپنی بھابھی اور بھتیجے کو اجرتی قاتلان کے ذریعے قتل کروایا،صوابی پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران مقتول ذیشان کے چچامنصف اور 2اجرتی قاتلان کو آلہ قتل سمیت گرفتارکرلیا،ایس ایچ او صوابی منصف خان نے ماڈل پولیس سٹیشن صوابی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 23 ستمبرکی صبح مقامی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ گاؤں مانیری بالا مینہ بانڈہ میں ایک گھر میں دو نعش خون میں لت پت پڑی ہے جس پرپولیس جائے وقوعہ پہنچ کردونوں نعشوں کو اپنے تحویل میں لے لیا،جائے وقوعہ پر مقتول ذیشان کے چچا اور مقتولہ مسماۃ (س) کا دیور ملزم منصف نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ دونوں کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا ہے ہماری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں اس دوران علاقے کے عوام نے اس سفاکانہ قتل کے خلاف لاشوں کو سڑک پر رکھ احتجاج بھی کیا تھا ،واقعے پر ڈی پی اوصوابی صہیب اشرف نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے مقامی پولیس کو اس اندھے قتل کیس کا سراغ لگانے کے لئے ٹاسک سونپی جس پر ڈی ایس پی سرکل صوابی اظہار شاہ خان کی نگرانی میں ایس ایچ ا و صوابی منصف خان اور تفتیشی افسر طارق سعید خان نے جدید خطوط پر قتل کی تحقیقات کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی،جس کے دوران معلوم ہوا کہ مدعی منصف ہی ماں بیٹے کا قاتل ہے جوکہ مقتول ذیشان کا سگا چچا ہے،جس کے خلاف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم منصف کو گرفتار کیا گیا ،دوران تفتیش ملزم منصف نے سارے راز اگل دئیے کہ جائیداد کی لالچ میں اپنا بھتیجے ذیشان اور بھابی مسماۃ (س) کو اجرتی قاتلان کے ذریعے درمیانی شب قتل کروایا تھا،پولیس نے مزید کارروائی کرتے ہوئے دونوں اجرتی قاتلان ظہور اور طائب زمان ساکنان پابینی کو ڈرامائی انداز سے گرفتار کرلیا، ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا کہ انہوں نے ملزم منصف سے مقتول ذیشان اور اسکی ماں مسماۃ (س) کے سر وں کی قیمت4لاکھ روپے پر بات ہوئی تھی جس نے 2لاکھ ایڈاونس دیاتھا اور باقی 2لاکھ کام کرنے کے بعد دیں گے،علا قے کے مشران اور عوام نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا ۔