شہبازشریف کی ذاتی دلچسپی کے باعث سکولز روڈمیپ کا پروگرام کامیابیوں کی جانب گامزن ہے،سرمائیکل باربر

شہبازشریف کی ذاتی دلچسپی کے باعث سکولز روڈمیپ کا پروگرام کامیابیوں کی جانب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلی سکولز روڈ میپ پروگرام پر پیشرفت کے جائزہ اجلاس کے دوران روڈ میپ کی ٹیم نے پنجاب کے تعلیمی میدان میں خاطر خواہ بہتری پر وزیر اعلی شہباز شریف اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ شعبہ تعلیم میں جاری اصلاحاتی پروگرام پر کامیاب عملدرآمد کے باعث کئی اہداف حاصل کئے گئے ہیں اور وزیر اعلی اس پروگرام میں ذاتی طور پر دلچسپی لے رہے ہیں ۔ برطانیہ کی بین الاقوامی ترقیاتی ادارے (ڈیفڈ) کے مینجنگ پارٹنر سر مائیکل باربر نے کہا کہ پنجاب حکومت سکولز روڈ میپ کے پروگرام کو شاندار انداز میں آگے بڑھا رہی ہے۔ انرولمنٹ اور معیاری تعلیم کے فروغ میں بے پناہ بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ذاتی دلچسپی کے باعث سکولز روڈمیپ کا پروگرام کامیابیوں کی جانب گامزن ہے۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے پنجاب میں میرٹ اور شفافیت کو فروغ دیا ہے۔
سرمائیکل باربر