امریکی وزیر خارجہ اور دفاع چند ہفتوں میں پاکستان کا دورہ کریں گے

امریکی وزیر خارجہ اور دفاع چند ہفتوں میں پاکستان کا دورہ کریں گے

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلیٰ سفارت کار اور فوجی مشیر چند ہفتوں میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کریں گے جس کے بعد وزیردفاع جم میٹس بھی آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے دونوں اعلیٰ حکام پاکستان کو مسلح جہادی تنظیموں کی حمایت ختم کرنے کا سخت پیغام دیں گے۔رواں ہفتے جم میٹس نے کانگریس کو بتایا تھا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لیے ایک کوشش اور کریں گے جس میں ناکامی کی صورت میں صدر ٹرمپ ضروری اقدامات کرنے کیلئے تیار ہیں۔ پنٹاگون کے افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تاحال ہم نے دونوں ملکوں کے فوجی تعلقات میں کوئی خاص فرق نہیں دیکھا،جم میٹس کے دورے کے بعد بھی کوئی تبدیلی رونما نہیں ہونے والی ۔یاد رہے کہ2011 میں ایبٹ آباد میں امریکی کمانڈو آپریشن میں القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد پاکستان اور امریکہ کے تعلقات شدید کشیدہ ہوگئے تھے ۔

امریکی حکام

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...