زکریا یونیورسٹی سلیکشن بورڈ کے پہلے اجلاس میں9اساتذہ کی تعیناتی کی سفارش

زکریا یونیورسٹی سلیکشن بورڈ کے پہلے اجلاس میں9اساتذہ کی تعیناتی کی سفارش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خصوصی رپورٹر)زکریا یونیورسٹی کا سلیکشن بورڈ اجلاس ، پہلے روز 9اساتذہ کی تعیناتی کی سفارش، اجلاس آ ج بھی جاری رہے گا تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کا سلیکشن بورڈ اجلاس گذشتہ رو ز شروع ہوا ایک بڑے ایجنڈے کے باعث رات گئے تک چھ مضامین کے اساتذہ کیلئے انٹرویو ہوسکے،ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن بورڈ کیلئے امیدوارں کو صبح نو بجے بلولیا گیا تھا مگران کیلئے کوئی انتظامات نہیں کئے گئے وہ پانی اور کھانے پینے کو ترستے رہے ، ہفتہ ہونے کے باعث تمام کنٹینں بھی بند تھیں جس (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )
کی وجہ امیدواروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، ان کا کہناتھا کہ یونیورسٹی کم سے کم کوی کنٹین توکھلواسکتی تھی اب بھوکے پیاسے انٹرویودے رہے ہیں ، دوسری طر ف اجلاس 10بجے شروع ہوا جس کی صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر طاہرامین نے کی رات گئے آخری اطلاعات ملنے تک جوانٹرویو ہوئے ان میں شماریات کیلئے ڈاکٹر صائمہ افضل ، اور ڈاکٹر مقصودہ پروین کو بطور اسسٹنٹ پروفیسر تعینات کرنے کی سفارش کی گئی، شعبہ کیمسٹری میں ڈاکٹر چودھری یعقوب اور ڈاکٹر غزالہ یاسمین کو پروفیسر آف کیمسٹری تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ، کمپیوٹر آئی ٹی کا کیس ڈیفر کردیا گیا ، جبکہ کمپیوٹرسائنس کے تین اساتذہ ڈاکٹر شاہد فرید، خواجہ تحسین، اور احمد کریم کو اسسٹنٹ پروفیسر تعینات کرنے کی سفارش کی گئی پلانٹ پیتھالوجی کے کیلئے ڈاکٹر شیراز بھٹی اور عاطف کو اسسٹنٹ پروفیسر تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ، جبکہ ڈاکٹر اکبر شاہد اور ڈاکٹر قیصر اکرم کو اسسٹنٹ پروفیسر مائیکرو بائیولوجی لیہ کیمپس اور ملتان کے لئے سفارش کی گئی ، ڈاکٹر نبیل اعجاز کو اسسٹنٹ پروفیسر تھرائیگونولوجی تعینات کرنے کی سفارش کی گئی، ڈاکٹر احسن فیاض کو لیکچرر لائیوسٹاک ، ڈاکٹر عمر فاروق لیکچرر فارمولوجی ، سائیکالوجی ، شکیل احمد کو لیکچرر نیوٹریشن برائے لیہ کیمپس ، عمر اقبال کو لائیو سٹاک برائے لیہ کیمپس کیلئے لیکچرر تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ، جبکہ کمپیوٹرانجینئرنگ کیلئے ڈاکٹر ریحان صادق کو اسسٹنٹ پروفیسر تعینات کرنے کی سفار ش کی گئی اجلاس آج بھی جاری رہے گا۔