اسلام آباد ہائیکورٹ نے جواب طلب کرلیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نا اہلی کیس میں وزیر خارجہ خواجہ آصف سے جواب طلب کرلیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 رکنی لارجر بنچ نے تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی جانب سے وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت کی۔ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں سماعت کے بعد 3 رکنی لارجر بنچ نے تحریری حکم جاری کیا جس میں وزیر خارجہ خواجہ آصف نے جواب طلب کیا گیا ہے۔