نواز شریف کو سازشوں کے تحت نا اہل کیا گیا :احسن اقبال

نواز شریف کو سازشوں کے تحت نا اہل کیا گیا :احسن اقبال

نارووال (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیرد اخلہ احسن اقبال نے کہا ہے پاکستان میں جمہوری حکومت کو نہیں چلنے دیا گیا ،2014 ء میں ایک منتخب حکومت پر منظم سازش کے تحت حملہ ہوا،2017 ء میں ایک اور حملہ ہوا اوروزیراعظم کو نااہل کر دیا گیا ،گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نارووال سے خطا ب اور میڈیا سے گفتگو میں انکا مزید کہنا تھا سازشو ں کے تحت نواز شریف کو نااہل کیاگیالیکن دوبارہ منتخب حکومت گرانے کی کوششیں ناکام ہوئیں ، سازشوں کے باوجود 2013 ء میں کئے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں،آج کا پاکستان توانائی کے لحاظ سے 2013 ء سے بہت بہتر ہے اسوقت 20 ،20 کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی اب 20 گھنٹے بجلی آتی ہے ہم نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ پورا کر دیا، 2013 ء میں پاکستان کو عراق سے زیادہ خطرناک ملک قرار دیا گیاآج ملک میں ہر طرف امن ہے ، اگر ہم 70 سال والے راستے پر چلتے رہے تو ملک وہیں ہوگا جہاں آج ہم کھڑے ہیں اگر ہم نے ترقی کرنی ہے تو راستہ بدلنا ہو گا، آج پاکستان کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ایسے وقت میں بہت تدبر اور احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہے آج گوادر سے کوئٹہ کا سفر 2 دن نہیں آٹھ گھنٹے میں طے ہو رہا ہے ، حکومت نے کئی شعبوں میں بنیادی تبدیلیاں لانے کی کوشش کی ،کبھی کامیابی آپ کی موجودگی میں آ جاتی ہے اور کبھی آپ کے بعد، مسلسل ریشہ دوانیوں نے حکومت کو اپنی بقا میں الجھائے رکھا، جوڈیشل کمیشن میں پیش آنیوالا واقعہ افسوسناک تھا،پارٹی صدارت سے متعلق ہم نے کوئی قانون نہیں بنایا،مشرف کے تبدیل کئے گئے قانون کودوبارہ تبدیل کرکے اصلی شکل میں بحال کیا۔پاکستان کو اس دلدل سے نکلنے نہیں دیاگیا جہاں آئینی اور جمہوری نظام مستقل چلے، بیسویں صدی کے اختتام پر سیاسی نظریات کا دور ختم ہوگیا ہے، معاشی طور پر کمزور ملک اپنی حفاظت نہیں کر سکتے۔ بعد ازاں ڈی ایچ کیو ہسپتا ل نارووا ل میں ا ٹا مک انر جی کمیشن کے کینسر سنٹر کا سنگ بنیا د رکھنے کی تقر یب سے خطا ب میں وفاقی وزیر داخلہ ا حسن اقبال کا کہنا تھا دفا ع کے حوا لے سے تو ہم نیوکلیئرطا قت ہیں ہی ،کینسر کے علا ج معا لجے کے حوا لے سے بھی ضلع نیو کلیئر پاور بننے جا رہا ہے ،جہاں کینسر سنٹر تشخیص کیسا تھ ساتھ غر یب مر یضو ں کو مفت ابتدا ئی علا ج معا لجے کی سہو لیا ت فرا ہم کرے گا ، اٹا مک انر جی کمیشن کے کینسر ہسپتا ل محض ڈھنڈورا پیٹنے والو ں کے بر عکس حقیقی معنو ں میں غریب مر یضو ں کو علا ج معا لجے کی بہتر ین سرو سز دے رہے ہیں ،نارووا ل اٹا مک انر جی کینسر سنٹر کا منصو بہ 8 ما ہ کی ریکا رڈ مد ت میں مکمل کیا جا ئے گا ۔ اٹا مک انر جی سنٹر کے قیا م سے ضلع نارووا ل میں ایک نئے تا ر یخی دور کا آغا ز ہوگا، ضلع میں انجینئرنگ یو نیو رسٹی کے کیمپس ،یو نیو رسٹی آف گجرا ت کے بعد بہت جلد نا رووا ل میڈ یکل کا لج کا قیا م عمل میں لا یا جا رہا ہے جس سے تعلیمی حوا لے سے ضلع بہتر ین اضلا ع میں شمار ہو گا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...