آزادکشمیر یونیورسٹی میں آج شہداء زلزلہ کی یاد میں تقریب کاانعقادکیا جائیگا

آزادکشمیر یونیورسٹی میں آج شہداء زلزلہ کی یاد میں تقریب کاانعقادکیا جائیگا

مظفرآباد( بیورورپورٹ )آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی میں آج 8اکتوبر 2005کے زلزلہ میں شہید ہونے والے طلبہ ،اساتذہ اور ملازمین کی یاد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے اس دن کو منانے کیلئے عام تعطیل کو منسوخ کرنے کے احکامات دیے ہیں،ترجمان جامعہ کشمیر کے مطابق 8اکتوبر 2005 کے ہولناک زلزلہ میں شہید ہونے والے شہداء کی یاد میں آج جامعہ کشمیر کے سٹی کیمپس میں صبح 8:52منٹ پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کے بعد شہداء کی یادگار پھولوں کی چادر چڑھائی جائے گی اور زلزلہ کے شہداء کیلئے دعا کی جائے گی۔ جامعہ کشمیر کے زیر اہتمام دعائیہ تقریب میں یونیورسٹی کے ڈین،رجسٹرار،سربراہان شعبہ جات، فیکلٹی ممبران، انتظامی آفیسران،ملازمین شرکت کریں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...