جعلی میڈیکل سرٹیفیکٹ کیس کا حتمی چالان عدالت میں پیش
کراچی (اسٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن پولیس نے جعلی میڈیکل سرٹیفیکٹ کیس کا حتمی چالان اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش کردیا ہے ۔ہفتہ کو صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ میں جعلی میڈیکل سرٹیفیکٹ کیس میں اینٹی کرپشن پولیس نے جناح اسپتال پرچھاپے کیس کا حتمی چالان پیش کیا ،جس کے مطابق جناح اسپتال کی ڈاکٹر سمیہ نصیر اور کلرک ذوالفقارمقدمے میں مفرور ہیں ۔ایم ایل او افضل میمن نے مفررو خاتون ڈاکٹر سمیہ نصیر اوردیگرکے ساتھ ملکرجعلی سرٹیفکیٹ بنایاتھا۔ جعلی میڈیکل سرٹیفیکٹ ملزم شکیل کو بنا کر دیا گیا۔ چیف سیکرٹری سندھ کے حکم پرجناح اسپتال میں پرچھاپہ ماراگیا۔ میڈیکل بورڈنے سرٹیفیکٹ کوجعلی قراردیا۔جناح اسپتال پرچھاپہ کورنگی کے شیر افضل کی درخواست پرماراگیا تھا۔ڈاکٹر افضل میمن ضمانت پر ہیں۔ ڈاکٹر سمیہ نصیر،کلرک ذوالفقار اور شکیل مفرورہیں ،شکیل کے شیر افضل سے جھگڑے کے بعد جعلی سرٹیفکیٹ بنوایا،چالان میں نرسنگ اٹینڈنٹ شاہدسمیت5گواہوں کے نام شامل ہیں۔