کراچی ،انجمن تجارت و ملازمت پیشہ خواتین ایسوسی ایشن کا اجلاس

کراچی ،انجمن تجارت و ملازمت پیشہ خواتین ایسوسی ایشن کا اجلاس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انجمن تجارت و ملازمت پیشہ خواتین ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت صدر انجمن شمیم کاظمی نے کی ۔ انہوں نے اس موقع پر اپنی انجمن کی جانب سے گلستان جوہر اور گلشن اقبال کے علاقوں میں خواتین کے اوپر کسی جنونی ذہنی مریض شخص کی جانب سے تیز دھار آلے کی مدد سے حملوں کی پر زور مذمت اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیاگیا ہے کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے تا حال اسے پکڑنے میں ناکام نظر آرہے ہیں ۔ہر نئے دن کے ساتھ بظاہر مجرم دلیر ہوتا جارہا ہے۔ ایک ایک دن میں کئی کئی وارداتوں کے بعد بھی اس کا کوئی سراغ نہ لگنا نہایت تشویش ناک بات ہے ۔ صدر انجمن شمیم کاظمی اور دیگر ممبران نے وزیراعلیٰ سندھ ٗ آئی جی سندھ پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزم کو جلد ازجلد گرفتار کرکے خواتین اور خصوصا ملازمت پیشہ خواتین کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔ اجلاس میں نائب صدر راحت قریشی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں عوام الناس کی حفاظت جان ومال کی یہ حکومتی کی ذمہ داری بنتی ہے ۔ لیکن حکومتی تحفظ کے ادارے اس طرح کے واقعات کنٹرول نہیں کرپارہے ہیں ۔جو خواتین کو ہراساں کرنے کے لئے ہورہے ہیں۔ وہ مجرم کئی خواتین پر تیز دھار آلے سے پے درپے حملے کرتا جارہا ہے لیکن کوئی گرفتاری عمل میں اس کی نہیں آسکی ہے ۔ اجلاس میں انجمن ایسوسی ایشن کی دیگر عہدیداران خواتین جن میں ماہ جبین زبیری ٗ شہلا احمد ٗ نیلو فر ٗ فوزیر اظہر و دیگر ممبران نے شرکت کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...