سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں کرینگے، اے ڈی کنول

سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں کرینگے، اے ڈی کنول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار) پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اینڈ پاکستان ہیلتھ سپورٹ سٹاف آرگنائزیشن کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے 7روز میں ہسپتالوں کے نجکاری کے بارے میں پھیلی اطلاعات بارے واضح اعلان نہ کیا تو پنجاب بھر کے پیرا میڈیکس راست اقدام پر مجبور ہوں گے۔ صوبائی وائس چیئرمین اے ڈی کنول ، اقبال طاہر، محمد کلیم سیرانی، رانا عامر علی، محمد امین، بشیر جوئیہ ، راؤ اکبر (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
اسماعیل گوپانگ، ممتاز خان، ملک محمد ظفر، محمد عمران، وسیم سلیم، علی حسن رانا ارسلان، سعید ودیگر نے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری غریب عوام سے صحت کی سہولیات چھیننے کے مترادف ہوگی۔ ہسپتالوں کی نجکاری کسی صورت قابل قبول نہ ہوگی۔ اور اگر ملازمین کا روز گار چھیننے کی کوشش کی تو ہسپتالوں میں ہڑتال کریں گے۔ جس سے مریض متاثر ہونگے۔ حکومت پنجاب کی صحت کے شعبہ میں بہت سی مثبت پالیسیاں ہیں جنہیں سرایتے ہیں پیرامیڈیکل سٹاف کیلئے سروس سڑکچر کا اجراء خوش آئند ہے۔ مطالبات کے حق کیلئے کسی حد تک جاسکتے ہیں۔