ناصر شاہ کی بزرگ شیعہ عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی سے ملاقات
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات و محنت و ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ نے بزرگ شیعہ عالم دین علامہ سید حسن ظفر نقوی سے بغدادی تھانہ کراچی میں ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔انہوں نے لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے علامہ حسن ظفر نقوی کی جدو جہد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت جبری گمشدہ افراد کی فوری رہائی کے لیے موثر اقدامات کرے۔انہوں نے کہا کہ ملت تشیع کے نوجوانوں کی گمشدگی نہ صرف اہل خانہ بلکہ ساری قوم کے لیے بھی تشویش کا باعث ہے۔ان افراد کی بازیابی کے لیے شیعہ بزرگ عالم دین نے اپنی صحت کی پروا نہ کرتے ہوئے اسیری کی صعوبت برداشت کرنے کے جس عزم کا اظہار کیا ہے اس پر پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ وہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔. حکومت سندھ بھی اس معاملے پر فکرمند ہے اور گمشدہ افراد کے اہل خانہ کے ساتھ یکجھتی کا اظھار کرتی ہے.سید ناصر حسین شاھ نے کہا کہ کسی بھی فرد کی گمشدگی اس کے خاندان کیلیے تکلیف کا باعث ہوتی ہے لھذا فوری اقدامات کرکے تمام گمشدہ افراد عزاداروں کی فور ی بازیابی ممکن بنائی جائے. اگر کسی شخص پر کوئی الزام ہے تو اسے متعلقہ اداروں کے حوالے کر کے قانونی تقاضے پورے کیے جائیں اور ان تمام معاملات سے اہل خانہ کا باخبر رکھا جانا قانونی و آئینی حق ہے جسے ہر حال میں پورا کیا جانا چاہیے۔