مسیحایا ظالم! نشتر ہسپتال میں علاج کیلئے آئی خاتون سے نازیبا رویہ اور تشدد کا الزام، ڈاکٹرز و عملہ کیخلاف تحقیقات کا حکم

مسیحایا ظالم! نشتر ہسپتال میں علاج کیلئے آئی خاتون سے نازیبا رویہ اور تشدد ...

ملتان(وقائع نگار) نشتر ہسپتال کے ایم ایس کے علاج کیلئے آنے والی خاتون سے نازیبا رویہ کے الزام پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ نواب پور ملتان کی رہائشی فردوس مائی نے ایم ایس کو درخواست (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

دی تھی کہ وہ علاج کیلئے نشتر ہسپتال آئیں مگر ڈاکٹروں و عملہ نے صرف نا زیبا الفاظ استعمال کیے بلکہ درجہ چہارم کے ملازمین سے تشدد بھی کروایا۔ اس الزام کے تحت اے ایم ایس ڈاکٹر راؤ ظفر عباس کی سربراہی میں اے ایم ایس ڈاکٹر امجد چانڈیو پر مشتمل انکوائری کمیٹی بنادی گی ہے۔ جو اپنی رپورٹ ایم ایس کو پیش کریں گے۔

نازیبا رویہ ، تحقیقات حکم

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...