خصو صی عدالت،مقدمات کی سماعت ملتوی
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت کے جج آصف مجید اعوان نے مختلف مقدمات کی سماعت ملتوی کردی ہے عدالت نے ملزم احسان معاویہ کے خلاف بارود برآمدگی کیس کی سماعت 19اکتوبر،ملزم علی جہانگیر کے خلاف سی ٹی ڈی کے متنازع سی ڈیز برآمد ہونے کے مقدمہ کی سماعت 23اکتوبر،سی ٹی ڈی کے مذہبی منافرت کیس میں ملزم اسد محمود کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 9 اکتوبر،تھانہ گنج منڈی کے پولیس مقابلہ کیس میں ملزم سعید بٹ کے خلاف سماعت 24اکتوبر جبکہ تھانہ سٹی اٹک کے اغواء برائے تاوان کیس میں ملزم سہیل احمد کے خلاف سماعت 24اکتوبر تک ملتو ی کر دی ہے ۔