بھتہ کیس میں سابق ایم پی اے کی درخواست ضمانت کی سماعت 10اکتوبر تک ملتوی
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی ملک علی رضاء اعوان نے بھتہ کیس میں سابق ایم پی اے چوہدری کامران اسلم کی قبل ازگرفتاری درخواست ضمانت کی سماعت دس اکتوبر تک ملتوی کردی ۔ملزم چوہدری کامران اسلم کے خلاف تھانہ چونترہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں ان پر بھتہ مانگنے کا الزام عائد ہے ملزم نے ایف آئی آر کے بعد عدالت سے عبوری ضمانت کروا لی تھی۔