لیاقت آباد،رہائشی عمارت میں آتشزدگی،جانی نقصان نہیں ہوا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ پر فائر بریگیڈ کے عملے نے 15منٹ قابو پالیا ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب لیاقت آباد نمبر3میں ایک رہائشی عمارت کے اندر آگ لگ لگئی ،فائر بریگیڈ کی گاڑی نے موقع پر پہنچ کر تقریبا 15منٹ میں آگ پر قابو پالیا ،آتشزدگی سے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ،جبکہ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے۔