پیپلز پارٹی کی گولڈن جوبلی ،بلال کی سربراہی میں کمیٹی قائم

پیپلز پارٹی کی گولڈن جوبلی ،بلال کی سربراہی میں کمیٹی قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی نے پچاسواں یوم تاسیس (گولڈن جوبلی)بھرپور انداز میں منانے کے لیئے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت ایک مرکزی کمیٹی قائم کی ہے، جس کے دیگر ممبران میں سید یوسف رضا گیلانی، سینیٹر شیری رحمان، میاں منظور وٹو، سید نیئر حسین بخاری، سینیٹر فرحت اللہ بابر، چودھری منظور احمد، سید قائم علی شاہ، سید خورشید احمد شاہ، چودھری اعتزاز احسن، قمر زمان کائرہ، امجد ایڈووکیٹ، نثار احمد کھڑو، مخدوم احمد محمود، چودھری لطیف اکبر، ھمایوں خان، علی مدد جتک، آخونزادہ چٹان، فیصل کریم کنڈی اور اقبال شاہ شامل ہیں۔ پی پی پی چیئرمین کے سیکریٹریٹ سے ان کے سیکریٹری برائے سیاسی امور جمیل سومرو نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔