گوجرخان ،پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف مہم

گوجرخان ،پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف مہم

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او محمد ہارون جوئیہ نے ہفتے کے روز ضلع چکوال کی عوام سے کہا ہے کہ ناجائز اسلحہ کے حامل اشخاص اپنا اسلحہ اپنے متعلقہ تھانوں اور چوکیوں میں رضاکارانہ طور پر30نومبر تک جمع کرا دیں ان کیخلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں ہوگی۔ اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او نے انتباہ کیا کہ 30نومبر کی تاریخ گزرنے کے بعد ناجائز اسلحہ کیخلاف ضلع بھر میں بہت بڑا آپریشن کلین اپ کیا جائے اور اس ضمن میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

گوجرخان (تحصیل رپورٹر) پولیس تھانہ گوجرخان کی منشیات فروشوں کیخلاف مہم جاری دو افراد کو گرفتار کر کے ولایتی شراب برآمد کر لی ایس ایچ او تھانہ گوجرخان اشتیاق مسعود چیمہ کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کیخلاف جاری مہم کے دوران پولیس تھانہ گوجرخان نے ولیم آفتاب بابر سے چوبیس بوتل ولایتی شراب جبکہ امیر عباس سے چھتیس کپی شراب برآمد کرکے ملزمان کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے ایس ایچ او اشتیاق مسعود چیمہ نے پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں کو بتایا کہ منشیات فروشوں اور قماربازوں کیخلاف مہم جاری ہے منشیات کا دھندہ گوجرخان میں کسی صورت نہیں ہونے دیں گے پولیس کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ جہاں بھی منشیات کا دھندہ اور قماربازی ہو رہی ہو فوری کارروائی کی جائے معاشرتی ناسور کسی رعایت اور معافی کے لائق نہیں اشتیاق مسعود نے مزید کہا کہ جرائم کے خاتمہ کیلئے عوام کو چاہیے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں بھرپور کارروائی کریں گے منشیات فروشوں کا مکمل خاتمہ کر کے دم لیں گے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...