واہ کینٹ،حساس اداروں کاسرچ آپریشن،اسلحہ برآمد،7ملزمان گرفتار
واہ کینٹ ( نمائندہ پاکستان)واہ کینٹ کے مختلف علاقوں میں رینجرزاورحساس اداروں کاسرچ آپریشن ،بھاری مقدارمیں اسلحہ اورایمونیشن برآمد ، دوغیرملکیوں سمیت سات افرادگرفتار۔تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ کے علاقوں لوسرشرفو،غازی کوہلی اورنیوسٹی میں رینجرزاورحساس ادار وں نے تھانہ صدر واہ کینٹ کے ہمراہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے سات افرادکوحراست میں لے لیاہے جن میں دوافرادکاتعلق افغانستان سے ہے ۔جبکہ مذکورہ افرادسے بھاری مقدارمیں اسلحہ وایمونیشن برآمدکرلی ہے ۔تاہم ابتدائی تفتیش کے دوران مذکورہ ملزمان نے اسلحہ کے لائسنس پیش کردیئے جس کے بعد ان افرادکوچھوڑ دیا گیا۔