حکومت ٹیکنالوجی فروغ پر اربوں خرچ کررہی ہے: چوہدری شفیق

حکومت ٹیکنالوجی فروغ پر اربوں خرچ کررہی ہے: چوہدری شفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(بیورورپورٹ)صو بائی وزیر نان فارمل ایجوکیشن چوہدری محمد شفیق نے کہا(بقیہ نمبر31صفحہ7پر )
ہے کہ حکومت پنجاب 2 ارب25کروڑ روپے کی خطیر رقم نظام آبپاشی کو جدید بنانے اور موسمیاتی مطابقت کی ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے خرچ کررہی ہے۔ اس سے پاکستان کی معیشت کی ریڑ ھ کی ہڈی زراعت کو پانی کی وافر فراہمی اور فصلات کو بدلتے موسمی تغیرات سے محفوظ بنا کر سالانہ اربوں روپے کی خطیر رقم قومی معیشت کے استحکام کا ذریعہ بنے گی۔یہ بات انہوں نے صادق آباد میں کاشتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ دو ارب سے زائد مالیت کا یہ تاریخ ساز منصوبہ، زراعت کے شعبے کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے کی ٹھوس ، جامع اورپائیدارحکمت عملی کا تسلسل ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت ڈرپ اور سپرنکل نظام آبپاشی پر60فیصد سبسڈی، ٹنل کی تنصیب پر50فیصد سبسڈی اور ڈرپ نظام آبپاشی چلانے کے لیے سولر سسٹم پر80فیصد سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔ صوبائی وزیر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس منصوبے کے تحت ابتدائی طور پر20ہزار ایکڑ رقبے پر ڈرپ نظام آبپاشی چلانے کے لیے سولر سسٹم نصب کیے جا رہے ہیں جبکہ3ہزار ایکڑ رقبے پر غیر موسمی سبزیاں اُگانے کے لیے ٹنل ٹیکنالوجی کی تنصیب کا عمل شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کا بنیادی فوکس زراعت کے شعبہ کی پیداواری استعداد کوبڑھا کر کسانوں کی خوشحالی کے خواب کو عملی تعبیر دینا ہے۔
چودھری شفیق