عوام کو صحت سہولیات فراہم کی جارہی ہیں: ثاقب خورشید

عوام کو صحت سہولیات فراہم کی جارہی ہیں: ثاقب خورشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی)ممبر پبلک اکا ؤنٹس کمیٹی پنجاب و ایم پی اے وہاڑی (بقیہ نمبر29صفحہ7پر )
میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے اربوں روپے خرچ کررہی ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف کے ویژن کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال میں صحت کی سہولتیں مہیا کی جارہی ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ شب اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال کا وزٹ کر تے ہوئے کیا ، اس موقعہ پر ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر فاروق احمد، ڈاکٹر وسیم ڈھلوں ، سابقہ کونسلر حاجی جمیل گجر ودیگر موجود تھے انہوں نے ایمرجنسی وارڈ سمیت دیگر وارڈز میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور انتظامیہ کی جا نب سے فراہم کی جا نے والی سہولیات کے حوالے سے دریافت کیا اس موقعہ پر ایم ایس ڈاکٹر فاروق احمد نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں داخل مریضوں کو حکومت پنجاب کی طرح سے دی گئی ادویات مفت اور علاج ومعالجہ مفت کیا جا رہا ہے اس موقعہ پر مریضوں نے ہسپتال میں فراہم کی گئی سہولیات پراطمینان کا اظہارکیا۔