عدالتی فیصلہ، حکومتی وزیر کو منہ کی کھانا پڑی: جمشید دستی

عدالتی فیصلہ، حکومتی وزیر کو منہ کی کھانا پڑی: جمشید دستی

جتوئی (نامہ نگار ) پاکستان عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید احمد دستی نے ایک بیان میں کہا ہے (بقیہ نمبر28صفحہ7پر )

کہ حلقہ این اے 179 اور 180 کی عوام کو سوئی گیس فراہمی کیلئے الحمد للہ میرے پورے گروپ دوستوں خصوصا سہیل اختر غوری نے اپنا وقت اور وسائل استعمال کرکے ایشن کورٹ سے ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں تین سالہ جدوجہد کرکے مسلم لیگ ن کیاراکین اسمبلیوں اور صوبائی وزیر کی سازشین ناکام بنا کر سکیم کامیابی سے چالو کروائی ہے انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 179 میں عدالت عالیہ کے حکم پر روہیلانوالی، مکھن بیلہ، بنگل والا ،بھنڈے والی، ذیشان ٹاؤن کی تقریباً 250 سوئی گیس کنکشن درخواستیں جو کہ ایک سال قبل سہیل اختر غوری نے آن لائن جمع کروائیں تھیں وہ میرٹ پر آچکی ہیں ان شاء اللہ چند یوم میں ان درخواستیں پر سروے ہوکر ڈیمانڈ نوٹس جاری ہو جائیں گے اس تاریخی کامیابی پر اپنے گروپ کے دوستوں سہیل اختر غوری اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ حکومتی وزیر کو منہ کی کھانا پڑی ہے عوامی فلاحی منصوبے میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو اللہ نے آج رسوا کیا اور ان شاء اللہ 2018 میں عوام انکو رسوا کرینگے،انہوں نے کہا کہ چوک سرور شہید سوئی گیا منصوبے کی قانونی جنگ پاکستان عوامی راج پارٹی نے لڑ کر عدالت عالیہ سے میرٹ لسٹ منظور کرواکر وزیر اعلیٰ کے سامنے سب کچھ ہونے کا جھوٹا اعلان کرنے والے ایم این اے کو بھی بے نقاب کر دیا، انہوں نے کہا پاکستان عوامی راج پارٹی غریبوں کے حقوق کی جدوجہد کرتی رہیگی انہوں نے کہاکہ سوئی گیس منصوبے میں رکاوٹ ڈالنے والے عوام دشمن جاگیرداروں وڈیروں کو عوام کہ محبتوں اور دعاؤں سے شکست فاش دی آنے والے الیکشن میں ان ٹاؤٹوں ،رسہ گیروں، اور تھانہ کچہری کی سیاست کرنے والوں کو تاریخی شکست دینگے انہوں نے کہا کہ عوام کو تہنا چھوڑ کر لندن اور دوبئی بھاگنے والے سرداروں کو پیغام دیتا یوں کہ چاہے وہ تحریک انصاف میں چھپیں شکست انکا مقدر ہوگی انہوں نے کہا کہ 21 اکتوبر بروز ہفتہ جتوئی میں ہونے والے تاریخی جلسے ٰمیں وہاں کی عوام کو ظالموں سے آزادی کا خوبصورت پیغام دونگا اور سرائیکی صوبہ تحریک کے باقاعدہ آغاز کا اعلان بھی جتوئی سے کرونگا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...